پی ٹی آئی لانگ مارچ میں پولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
پولیس آفیسرز جوڈیشل انکوائری میں بتادیں کہ انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا، وزیر داخلہ پنجاب
پنجاب حکومت نے 25 مئی کو لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر پولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے گی۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست کرنے جارہے ہیں ، وزیراعلی پرویز الہی سے درخواست کی ہے ، وہ آج کل میں جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 مئی کے لانگ مارچ میں کریک ڈاؤن کیخلاف کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو، پولیس آفیسرز جوڈیشل انکوائری میں بتادیں کہ انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔