صفورہ چورنگی میں گھر سے میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد
ظہور احمد کی لاش باورچی خانے میں جبکہ ان کی اہلیہ نگہت سائرہ کی لاش کمرے میں بیڈ سے ملی، پولیس
کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب گھر سے معمر میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے مطابق سچل تھانے کے علاقے صفورہ چورنگی عارف آرکیڈ کے قریب زہرہ نگر میں گھر سے میاں بیوی کی خون سے لت پت لاشیں ملیں ہیں جنہیں گردن پر تیز دھار آلہ کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔
مرد کی شناخت 60 سالہ ظہور احمد اور خاتون کی شناخت 55 سالہ نگہت سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او سچل مظہر اقبال اعوان نے بتایا کہ مقتول ظہور احمد لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے سابق ایڈمنسٹریٹر تھے۔
ظہور احمد کی لاش باورچی خانے میں جبکہ ان کی اہلیہ نگہت سائرہ کی لاش کمرے میں بیڈ سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول میاں بیوی کا بیٹا مصطفیٰ گھر میں سویا ہوا تھا اور اسے ماں باپ کے قتل کے متعلق خود صبح علم ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
ابتدائی طور پر جائے وقوع سے لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم پولیس نے مختلف زاویوں سے دہرے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔