زمبابوے کے سکندر رضا نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا
آل راؤنڈر سکندر رضا پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کھلاڑی ہیں
پاکستانی نژاد زمبابوے کرکٹر سکندر رضا نے آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آل راؤنڈر سکندر رضا پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو گزشتہ تین، چار ماہ سے میرے ساتھ ہے جبکہ ٹیکنیکل اسٹاف اور ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر زمبابوے اور بیرون ملک مقیم تمام شائقین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں زمبابوے نے بنگلا دیش کو تین میچوں کی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کو بھی ایک میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، زمبابوے کی جیت میں سکندر رضا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔