ایم کیوایم پاکستان بچانے کاچیلنج قبول کرتی ہے فاروق ستار
الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے جبرواستبداد کے نظام میں دراڑ ڈالی،حیدرعباس ودیگر کا خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں مستقل تبدیلی کیلیے فیصلہ کن جدوجہد کے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔
پاکستان کو بناناایک چیلنج تھا لیکن آج اسے بچانابھی چیلنج ہے اورپاکستان بچانے کے چیلنج کوایم کیوایم قبول کرتی ہے۔جناح گرائونڈعزیز آبادمیں منعقدہ ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم نے پاکستان کے فرسودہ گلے سڑے جاگیردارانہ نظام میں رہ کر غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے لیکن وڈیروںاور جاگیرداروں نے ملک کو71ء میں قائم رہنے نہیں دیا اورآج بھی اس کی سلامتی کے در پے ہی۔حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک ایسی نظریاتی سیاسی تحریک ہے جس نے پاکستان میں موجودجبر و استبداد پرمبنی نام نہادجمہوری سیاسی نظام میں الطاف حسین کے فکروفلسفے اور نظریے پرچلتے ہوئے ایک بہت بڑی دراڑڈالی ہے،الطاف حسین کی بات کو جب جب رد کیا گیاتو پاکستان کوتب تب بہت نقصان ہوا۔ گلفراز خان خٹک نے کہا کہ ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس جہد مسلسل کی سچی داستان ہے اورالطاف حسین کا فکر و فلسفہ آج ملک کے چاروں صوبوں کے چپہ چپہ میں پھیل گیاہے۔
میاں عتیق احمدنے کہا کہ ہمیں الطاف حسین اور ایم کیوایم پرفخر ہے ۔اشفاق منگی نے کہاکہ ایم کیوایم کی تاریخ پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھی جائے گی۔ایم کیوایم کا30واںیوم تاسیس ملک بھرمیں جوش وجذبے سے ساتھ منایاگیا،اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھرمیںیوم تاسیس کے اجتماعات منعقدکیے گئے،37سے زائدمقامات پربیک وقت الطاف حسین کاخطاب سناگیا۔یوم تاسیس کامرکزی اجتماع عزیزآباد جناح گرائونڈمیں ہوا۔ایم کیوایم کے30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جناح گرائونڈ عزیز آبادمیںغیرمعمولی انتظامات کیے گئے،ہزاروں کرسیاں لگائی گئیں تھیں،شرکاجن نے ہاتھوںمیں الطاف حسین تصاویر، قومی اورایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے،الطاف حسین رہائشگاہ نائن زیرواورجناح گرائونڈاوراس کی جانب جانے والے تمام راستوںسمیت شہربھرمیںتمام شاہراہوں ، چوراہوں،بلندوبالاعمارتوں کوالطاف حسین کی تصویر، ایم کیوایم کے پرچم،پھول پتیوں،رنگ برنگی برقی قمقموںاور جھالروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔