کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 2 افراد ہلاک

بلوچ کالونی گجرچوک پراسکول ٹیچر، سعیدآباد میں تھلے کا مالک مارا گیا،3افراد زخمی

بلوچ کالونی گجرچوک پراسکول ٹیچر، سعیدآباد میں تھلے کا مالک مارا گیا،3افراد زخمی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی جونیجوٹاؤن گجرچوک کے قریب واقع الفاروق اکیڈمی اسکول کے باہرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ عارف حسین ہلاک ہوگیا،مقتول محمود آبادکارہائشی اورالفاروق اکیڈمی اسکول میں کیمسٹری کاٹیچر تھاجبکہ آبائی تعلق گلگت سے تھا،مقتول اسکول میں پڑھانے کے بعدجیسے ہی باہرآیاتوگھات لگائے ملزمان نے اسے سرمیں گولی ماردی اور فرار ہو گئے۔ سعیدآبادبلدیہ ٹائون سیکٹر 12/C میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ محمدحنیف جاں بحق ہوگیاجس کی لاش عباسی شہیداسپتال لائی گئی،مقتول اسی علاقے کارہائشی اورتھلے کامالک تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول اپنے تھلے پر بیٹھا تھا کہ3مسلح ملزمان آئے اورتلخ کلامی کے بعداسے گولیاں مارکر فرارہوگئے۔جیکسن کے علاقے کیماڑی مسان چوک پرفائرنگ سے36سالہ عبدالنبی زخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب اسٹار گیٹ سگنل پرفائرنگ سے اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ عہدے پر فائزمحسن رضازخمی ہوگئے،نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں شپ اونرز کالج کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ عنبرین سلمان زخمی ہوگئی۔
Load Next Story