ہنگامی حالات سے بچائوکے اقدامات کیلیے فنڈزکے قیام کی تجویز

ٹریڈاینڈانڈسٹریزآف ایسوسی ایشنزکے وفدکی کمشنرکراچی سے ملاقات،مختلف امورپرغور

ٹریڈاینڈانڈسٹریزآف ایسوسی ایشنزکے وفدکی کمشنرکراچی سے ملاقات،مختلف امورپرغور، فوٹو : فائل

کمشنرکراچی روشن علی شیخ نے کہاکہ تمام صنعتکاراپنے اپنے صنعتی یونٹس میں جبکہ تمام ایسوسی ایشنزآف ٹریڈاینڈانڈسٹریزاپنے اپنے انڈسٹریل زون میں موجودکارخانوں،فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس میں ہرقسم کے ہنگامی حالات اورحادثات سے بچاؤکے سلسلے میں احتیاطی اورحفاظتی انتظامات کاازسرنوجائزہ لے کراقدامات کوہرممکن طورپریقینی بنائیں۔


ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دفترمیں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی ہدایت پرصنعتکاروںکی نمائندہ ایسوسی ایشنزکے سربراہوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صنعتکاروں کے وفدمیں لاٹی (LATI)کے چیئرمین زیادشبیر،(KATI)کاٹی کے وائس چیئرمین حشام اے رزاق،فباٹی(FBATI)کے ہارون شمسی،محمدعرفان،نکاٹی(NAKATI )کے چیئرمین عبدالرشیدفروالا،محمدصادق محمد،ساٹی(SATI)کے سینئروائس چیئرمین اسدنثار،وائس چیئرمین جنیدبھی موجودتھے۔

کمشنرکراچی نے کہاکہ فیکٹری ایکٹ1934کی شق25میں اس سلسلے میں واضح ہدایات موجودہیں،تمام صنعتی یونٹس کوچاہیے کہ ان کی فیکٹری کے ہرکمرے سے ہنگامی صورت میں باہرنکلنے کے کئی راستے ہوں اوردروازے پر کام کے اوقات میں تالے نہ پڑے ہوں۔روشن علی شیخ نے صنعتکاروںکوتجویز پیش کی کہ اپنی مدد آپ کے تحت سانحہ بلدیہ جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام صنعتکار اورصنعتکاروں کی ایسوسی ایشنز فنڈز قائم کریں۔صنعتکاروں نے کمشنرکراچی کو تجویزپیش کی کہ وہ صنعتکاروںکیلیے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے وقت لیں۔
Load Next Story