مارننگ گلوری کی بازیابی کے 24 گھنٹے بعد بھی پاکستانی عملے سے را بطہ نہ ہوسکا
لیبیا کی حکومت سے مسلسل رابطے کے باوجود رابطہ نہیں ہو رہا، اہل خانہ
لاہور:
ملائیشین ہوائی جہاز کے بعدلیبین باغیوں سے بازیاب کرایاجانے والا بحری جہاز مارننگ گلوری لاپتہ ہوگیا،24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جہاز کے پاکستانی عملے سے را بطہ نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا کی سدراپورٹ سے لیبیا حکومت کے مخالف باغیوں نے مارننگ گلوری کوجہازکے عملے سمیت اغواکرکے قبرص کے کھلے سمندر میں لے گئے تھے جس کے بعدگذشتہ روزامریکن نیوی نے سمندر میں لیبین باغیوں کے چنگل سے کورین فلیگ کاتیل برداربحری جہاز مارننگ گلوری کو بازیاب کرایا تھااوراغواکرنے والے3 باغیوں کواسلحے سمیت گرفتارکرلیاتھا، جس کی اطلاع جہازمیں موجود6 پاکستانیوں کے اہلخانہ تک پہنچی توان کے گھروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی لیکن یہ خوشی عارضی رہی چندگھنٹوں بعدجہازسے را بطہ منقطع ہوگیا۔
کیپٹن مرزانعمان کی اہلیہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اغواکاروں سے رہائی کے بعد بحری جہازاورعملے کولیبیا حکومت کے حوالے کردیاگیا جس کے بعدجہاز سے مسلسل رابطے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں ہواجس کی وجہ سے اہلخانہ سخت پریشان ہیں حکومت بھی کوئی اطلاع نہیں فراہم کررہی، جس پورٹ پرجہازکوجانے کی اجازت دی گئی تھی اس پرباغیوں کاقبضہ ہے جبکہ سیکنڈ آفیسر سید محمد مہدی شاہ کے والدشعاع القمرنے بتایاکہ اس حوالے سے ہم دفتر خارجہ اورلیبیامیں پاکستانی سفارتکارکوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھالیکن مسلسل رابطہ کرنے کے بعد ان کی جا نب سے کوئی خاطرخواہ جواب نہں دیاجارہا ان کا کہنا تھا کہ ایمبیسی میں موجودعملے کاکہنا تھاکہ مارننگ گلوری میں موجود پاکستانیوں کے بارے میں لیبیاکی حکومت نے ہمیںاطلاع فراہم نہیں کی۔
شعاع القمر کا کہنا تھا کہ امریکن نیوی سے پاکستانی حکام اورخصوصا دفترخارجہ6 پاکستانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ہمیں فراہم کرے ،ان کاکہناتھاکہ باغیوں کے پاس جب ہمارے پیارے قید تھے اس وقت ہمارا رابط تھاورمگر جب وہ آزاد ہوگئے اور24 گھنٹے سے زیادہ کاوقت گزرگیا ہمارارابط نہیں ہوا جس کی وجہ سے پوراخاندان شدیدذہنی کوفت کاشکارہے،انھوں حکومت پاکستان اورچیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی کہ پاکستانیوں کوجلدپاکستان لا نے کے انتطامات کیے جائیں،ذرا ئع کاکہناہے کہ جہازکے عملے کوامریکن نیوی نے اپنی تحویل میں لیاہواہے لیکن اس کی کوئی تصدیق نہیں ہورہی، بحری جہاز میں 20 لا کھ اسٹرلگن پائونڈ کاتیل موجود ہے۔