پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو آٹے کی ترسیل بند کیے جانے کا انکشاف

ایسا لگتا پنجاب اور خیبر پختونخواہ علیحدہ ممالک ہیں، رکن کے پی اسمبلی

فوٹو فائل

پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل بند کرنے کے معاملے پر جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عنایت اللہ خان نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا۔

سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ آٹے کی ترسیل بند کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، ایسا لگتا پنجاب الگ اور خیبر پختونخوا الگ ملک ہے۔


رکن کے پی اسمبلی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی اس معاملے کو پنجاب کے ساتھ اٹھائے، آٹے کی ترسیل بند کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے یقین دہانی کروائی کہ آٹے کا معاملہ پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔
Load Next Story