سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں الزامات پر جواب دینے کا وقت نہیںوزیراعظم
امید ہےعمران خان موجودہ فنڈز کے ساتھ2010کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے وفارن فنڈنگ کاحساب دیں گے،شہباز شریف
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت اس وقت صرف سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے اور ہمارے پاس کسی کے الزامات و غلط فہیمیوں کا جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے عمران خان کے سوال کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے ،آپ کے الزامات وغلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں۔ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں ہمیشہ قانون کے سامنے سرجھکایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ (عمران خان) موجودہ فنڈز کے ساتھ2010کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے وفارن فنڈنگ کاحساب بھی دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے حساب دیا اورقانون کے سامنے سر جھکایاہے،پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں ہمارے نہیں، ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔