گرمیوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی وزیر بجلی

ملک میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی بجلی چور کو نہیں بخشا جائے گا،وزیر مملکت

ملک میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی بجلی چور کو نہیں بخشا جائے گا،وزیر مملکت۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں18 گھنٹے کے بجائے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔


منگل کو ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی بجلی چور کو نہیں بخشا جائے گا، چاہے وہ کسی پارٹی یا اہم علاقے سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔ انھوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری بڑھ رہی ہے وہاں بجلی کی سپلائی معطل کر دی ہے ۔
Load Next Story