اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا شیخ رشید

ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اورنہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

سب لوگ عمران خان کےپیچھےپڑگئے ہیں، سابق وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 70وزرا،240کا ڈالر،4000 روپے کا فی من آٹاغریب کی مزیدبربادی ہے۔بجلی کابل،بچوں کی فیس اورمکان کے کرایے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کےبغیراضافہ نہیں ہوسکتا۔ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اورنہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے۔ستمبراکتوبراہم مہینےہیں،سب لوگ عمران خان کےپیچھےپڑگئے ہیں۔
Load Next Story