سوات امن کمیٹی رکن پر بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی
جائے وقوعہ سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں
برہ بانڈی کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے نتیجے میں برہ بانڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، امن کمیٹی کے رکن سمیت پانچ افراد جاں بحق
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی ہے۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یہ بم حملہ گزشتہ شام امن جرگہ کے سربراہ ادریس خان پر کیا گیا تھا۔ ڈی پی او سوات زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے ممبر کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا، جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔