فاٹامیں اصلاحات کاعمل شروع کیا جائے صدر زرداری

پاکستان کوتنہا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،خطاب،ملاقاتیں

پاکستان کوتنہا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،خطاب،ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے تمام فریقین کی مشاورت اور عوام کی خواہشات و مقامی روایات کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں اصلاحاتی عمل شروع کرنے پر زوردیا ہے۔


جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اْنھوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت سے چائنہ فائونڈیشن برائے امن وترقی کے سیکریٹری جنرل زوزین سوئی نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،اس موقع پر صدر نے سی ایف پی ڈی کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنی تربیتی پروگرام کیلیے وظائف دوگنا کرنے کے اقدام کو خوش آمدید کہاہے۔

صدر نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے شفاف نظام کی بدولت عالمی سطح پر تائید اور معاونت حاصل کی ہے، دریں اثنا صدر مملکت سے بیلجیئم کیلیے نامز سفیرمنورسعید بھٹی، سربیا کیلیے نامزد سفیر غلام فرید فاروق اور جاپان کیلیے نامزد سفیر فرخ امل نے ملاقاتیں کی،صدر نے اس موقع پر بیرون ممالک تعینات سفیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ممالک اور پاکستان کے درمیان سیاسی ، اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں ،صدر نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیںگے ۔
Load Next Story