محمد رضوان کو کیوں نظر انداز کیا صارفین کرک انفو کے اسکواڈ پر برہم

کرکٹ ویب سائٹ نے اپنی ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے

(فوٹو: ٹوئٹر) کرکٹ ویب سائٹ نے اپنی ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے

ایشیاکپ کے اختتام پر کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ٹیم بنائی ہے جس میں آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کے ٹاپ بیٹر محمد رضوان کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

کرک انفو نے اپنی ٹیم منتخب کی ہے جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد نواز، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں تاہم بیٹنگ میں کسی پاکستانی بیٹر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

ایشیاکپ کے اختتام پر کرک انفو کے اعلان کردہ اسکواڈ میں داسن شناکا کو کپتان، کوشل مینڈس اوپنر، رحمان اللہ گرباز، ویرات کوہلی، ابراہیم زادران، بھانوکا راجاپکسے، واہندرو ہسرانگا، محمد نواز، بھنیشور کمار، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق نے شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل کو موقع دینے کی حمایت کردی

دوسری جانب شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد نواز کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر کرک انفو کے اسکواڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ ایونٹ میں محمد نواز اور حارث رؤف نے 8، 8 جبکہ نسیم شاہ نے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔







Load Next Story