کھانے کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینکنے پر ریشم کو ٹرولنگ کا سامنا
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں دریا میں مچھلیوں کو کھانے ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم اداکارہ نے کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینک دیں جس پر ان انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ریشم مچھلیوں کو کھانا تو کھلارہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینک دیں جو مچھلیوں کو مار سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی آبی حیات کی بقا کے لیے باعث خطرہ بن گئی ہے۔
ریشم نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چارسدہ میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے گئی ہوئی تھیں، 2 مرتبہ کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ان کا دماغ غیر حاظر تھا اور ان سے یہ غلطی ہوگئی۔