سپریم کورٹ کا پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرنے کاحکم

ایک ماہ مہلت، ووٹ تصدیق درخواست انتخابی اصلاحات کیس کے ساتھ منسلک

ایک ماہ مہلت، ووٹ تصدیق درخواست انتخابی اصلاحات کیس کے ساتھ منسلک۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواحکومت کوایک ماہ کے اندربلدیاتی انتخابات کیلیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


عدالت نے آبزرویشن دی کہ سندھ اورپنجاب کے حدبندیوں کے بارے میں فیصلہ بھی اس دوران دیاجائے گا۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ حلقہ بندیوں اورنئے قانون کے تحت قواع دکے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کوبھی تحریری طور پر آگاہ کردیاگیا ہے،انتخابات کیلیے شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کرناہے۔انھوں نے بتایامرحلہ وار الیکشن اور بائیومیٹرک نظام استعمال کرنیکا معاملہ بھی الیکشن کمیشن سے طے کرلیںگے، سندھ اور پنجاب میں حدبندیوں سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے سے مشکل پیش آسکی ہے۔
Load Next Story