سبز توانائی پر منتقلی سے 2050 تک کھربوں ڈالرز کی بچت متوقع

فاسل ایندھن پر انحصار سے آزاد توانائی کے نظام کی مدد سے آج کی نسبت 55 فی صد زیادہ توانائی حاصل کی جا سکے گی

گزشتہ مطالعوں میں یہ بحث کی گئی تھی کہ 2050 تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کے ہدف کو پانا عالمی معیشت کو مشکل میں ڈالے بغیر ممکن نہیں ہے

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے کاربن ربائی کرنے والے توانائی کے سسٹم پر منتقلی سے 2050 تک دنیا بھر کے کم از کم 120 کھرب ڈالرز کی بچت متوقع ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ صاف انرجی پر منتقلی فاسل ایندھن کی نسبت سستی اور عالمی معیشت کو زیادہ مقدار میں توانائی فراہم کر سکے گی۔ جبکہ اس کے سبب دنیا بھر میں زیادہ لوگوں تک توانائی کی رسائی میں مدد ملے گی۔

تحقیق کی تیزی سے منتقلی کے منظرنامےمیں 2050 تک فاسل ایندھ پر انحصار سے آزاد توانائی کے نظام کے لیے ایک حقیقی مستقبل کا امکان دِکھاتا ہے جس کی مدد سےآج کی نسبت 55 فی صد زیادہ توانائی حاصل کی جاسکے گی۔


یہ ہدف سولر، ہوا، بیٹریوں، برقی گاڑیوں اور صاف ایندھ جیسے کہ سبز ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کیا جاسکے گا۔

گزشتہ مطالعوں میں یہ بحث کی گئی تھی کہ 2050 تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کے ہدف کو پانا عالمی معیشت کو مشکل میں ڈالے بغیر ممکن نہیں ہے۔

جبکہ نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کا عمل اتنا مہنگا نہیں ہوگا جتنا کچھ محققین نے بتایا ہے۔
Load Next Story