عمان ایئرپورٹ پر مسافر بردار بھارتی طیارے کو خوفناک حادثہ
طیارے میں 141 افراد موجود تھے جو مسقط سے بھارتی شہر کوچی جا رہے تھے
عمان کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر بھارتی ایئرلائن کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے باہر نکالنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط سے بھارتی شہر کوچی روانگی کے لیے تیار انڈین ایئرلائن کمپنی کے مسافر بردار طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ رن وے پر ہر طرف دھواں پھیل گیا اور ایوی ایشن کے حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافروں کو طیارے سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور اس دوران فائر بریگیڈ کا عملہ بھی طلب کرلیا۔ آگ انجن میں لگی تھی جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
طیارے میں 141 افراد موجود تھے۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ مسافروں کو معمولی زخم آئے ہیں جنھیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دیدی گئی۔ مسافروں کو دوسرے طیارے میں روانہ کردیا گیا۔
انجن میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایوی ایشن اور ایئرلائن کمپنی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔