چین کا ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان
چینی لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر نونگ رونگ
چین نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کرتے کہا ہے کہ چین آفات کے بعد تعمیر نو میں مدد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں،چینی حکومت نے پاکستان کی مدد کے لیے 4 ملین یوآن مالیت کے سامان کا اعلان کیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں ایک تقریب کے دوران سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، میں نے موسلا دھار بارشوں سے بہت سے مکانات کو تباہ ہوتے دیکھا،ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کیلیے کچھ کر سکتے ہیں۔