کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا 82 کی حالت تشویش ناک
24 گھنٹوں میں 117 نئے مثبت کیسز کا اندراج، شرح 0.62 فی صد ریکارڈ کی گئی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص کا انتقال ہوگیا جب کہ 82 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
COVID-19 Statistics 15 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,785
Positive Cases: 117
Positivity %: 0.62%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 82
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 117 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 82 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔