استعفوں کی منظوری کا معاملہ پی ٹی آئی نے مکمل اپیل جمع کرا دی

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری غیر قانونی اور غیرآئینی قرار دی جائے، درخواست میں استدعا

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرکے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، درخواست:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلے کیخلاف مکمل اپیل جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کے مرحلے وار استعفوں کے عمل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔


پی ٹی آئی کی دائر درخواست میں عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اوراسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا۔اسپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفے منظور کرکے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
Load Next Story