شہباز شریف اتوار کو لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے

شہباز شریف سابق وزیراعظم کو ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، 19 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم ہفتہ 17 ستمبر کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ 17 ستمبر کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اتوار 18 ستمبر کو ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دورۂ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ شہباز شریف 18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے 19 ستمبر کی شام لندن سے نیو یارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
Load Next Story