مچھ میں بم دھماکے سے ایف سی اہلکار شدید زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا

بلوچستان میں مچھ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچے۔


زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی کی شناخت ایف سی کے اہلکار عصمت اللہ کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story