ملک میں کورونا کے مزید 98 کیسز رپورٹ 85 مریضوں کی حالت نازک
کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 0.68 فی صد ریکارڈ
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
COVID-19 Statistics 16 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,467
Positive Cases: 98
Positivity %: 0.68%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 85
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 98 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 85 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔