نیب زدہ سرکاری افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے نیب زدہ سرکاری افسران کیخلاف کارروائی اور عہدوں سے ہٹانے سے متعلق درخواست ایم کیو ایم کے وکیل کی عدم پیروی پر مسترد کردی۔
جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو نیب زدہ سرکاری افسران کیخلاف کارروائی اور عہدوں سے ہٹانے کیلئے ایم کیو ایم اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سلمان مجاہد بلوچ کئی سماعتوں سے پیش ہی نہیں ہورہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست مسترد کردی۔
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کرپٹ اور نیب زدہ سرکاری افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت نے کرپٹ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ کئی کرپٹ اور نیب زدہ افسران تاحال عہدوں پر موجود ہیں۔ تمام سیکریٹریز کو عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔