کراچی میں پی پی نے بھرپور ترقیاتی کام کئے بلدیاتی انتخابات میں جیتیں گے سعید غنی

بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر کے باعث ہمارے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، صدر کراچی ڈویژن سعید غنی

بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر کے باعث ہمارے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، صدر کراچی ڈویژن سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں نہ صرف حصہ لے گی بلکہ بھرپور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن و وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ و صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ و دیگر نے شرکت کی۔


سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو جبکہ ضمنی الیکشن کراچی کے دو حلقوں ملیر اور کورنگی میں 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ ہمارے پاس مزید تیاری کے لئے ایک ماہ اور ایک ہفتے کا وقت ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی کی واضح پالیسی ہے کہ پارٹی کے نامزد امیدوار کے مدمقابل اگر کوئی ایسا امیدوار جو پارٹی کا کارکن یا عہدیدار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کراچی میں بجٹ میں منظور شدہ اے ڈی پی اسکیموں پر کاموں کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر کے باعث ہمارے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انشاءاللہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں صورتحال پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگی کیونکہ ہم نے کراچی میں بھرپور کام کئے ہیں۔
Load Next Story