راولپنڈی پولیس کو رواں برس 18 لاکھ جعلی فون کالیں موصول

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ایمرجنسی نمبر پر غیر ضروری کالیں نہ کرنے کے لیے شہریوں سے اپیل کردی.

بوگس کالیں کرنے والے متاثرہ لوگوں کی خاطر ذمہ داری سے کا م لیں، فوٹو: ٹوئٹر

راولپنڈی پولیس کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پر جعلی کالوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ایمرجنسی نمبرپر غیر ضروری کالیں نہ کرنے کے لیے شہریوں سے اپیل کردی ہے۔


سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کے مطابق رواں برس پولیس ایمرجنسی پر 2.4 ملین کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 1.8 ملین کالیں جعلی نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر کال کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور فوری جواب کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صرف 25 فیصد کالیں درست نکلی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ بوگس کالیں کرنے والے متاثرہ لوگوں کی خاطر ذمہ داری سے کا م لیں جنہیں حقیقی طور پر مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
Load Next Story