کراچی پولیس کی کارروائیمغوی بچہ بازیاب تین ملزمان گرفتار
آٹھ سالہ عبداللہ ولد شفیق اللہ کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے 25 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، پولیس
پولیس نے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیے گئے آٹھ سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کروانے کے بعد واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا، ایک ملزم کے خلاف خیرپور میں مقدمات بھی درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تیرہ ستمبر کو سرجانی ٹائون کے علاقے سے آٹھ سالہ عبداللہ ولد شفیق اللہ کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے ، شفیق اللہ کی مدعیت میں سرجانی ٹائون تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 1438/22 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق آٹھ سالہ عبداللہ اپنے کزن وقاص کے ہمراہ گھر سے پانی بھرنے کے لیے نکلا تھا کہ سیکٹر فور اے سے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان عبداللہ کو زبردستی اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے فون کرکے عبداللہ کے والد سے رہائی کے عوض پچیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے تین ملزمان کو پہلوان گوٹھ گلستان جوہر سے گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا گروہ بچوں کے اغوا میں ملوث ہے اور اس سے قبل اندرون سندھ میں بھی وارداتیں کرچکا ہے۔