چہلم امام حسینؓ پر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی

—فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اورسول آرمڈ فوسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی۔

 

سیکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقع پرپاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔


انہوں نےمزید کہا کہ پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی، پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں۔

کراچی میں ٹریفک ڈائیورژن پلان

دوسری جانب ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کو محفوظ اور سہل بنانے کے لیے ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کردیا گیا ہے۔



 
Load Next Story