اردن میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہلاکتیں 14 ہوگئیں
عمارت 50 سال پرانی تھی اور انتہائی گنجان آبادی میں تعمیر کی گئی تھی
اردن میں ایک 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن کے نواحی علاقے میں اچانک ایک رہائشی عمارت گر گئی۔ چار منزلہ عمارت کے گرنے کے وقت اس میں 35 افراد موجود تھے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے درمیان آج بھی ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکالی جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جب کہ 14 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تاحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ میونسپل ادارے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ یہ عمارت 50 سال پرانی تھی۔