آئی فون صارفین کے لیے دلچسپ فیچرز متعارف

یہ فیچرز اس ہفتے کے ابتداء میں جاری کیے گئے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 میں متعارف کرائے گئے

(فوٹو: فائل)

وہ لوگ جن کو فون میں پیغام لکھنے میں دِقت ہوتی ہو،غلط افراد کو میسج بھیج دیتے ہوں یا ایسےخیالات کا اظہار کردیتے ہوں جس کا انہیں بعد میں پچھتاوا ہو ایپل نے ان کی مشکل آسان کردی ہے۔ ایپل کی جانب سے آئی میسج کو ایڈٹ کرنے اور ان سینڈ کرنے کے دو سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر متعارف کرادیے گئے ہیں۔

اس ہفتے کے ابتداء میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 کا اجراء کیا جس میں ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس کی مدد سے صارف اپنا بھیجا گیا آئی میسج بھیجنے کے 15 منٹ بعد پانچ بار ایڈٹ کر سکتا ہے اور کسی بھی میسج کو بھیجنے کے دو منٹ کے اندر واپس لے سکتا ہے۔


یہ فیچرز استعمال کرنے کے لیے صارف کو بھیجا گیا میسج دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد سامنے آنے والے آپشنز میں وہ ایڈٹ یا اَن ڈُو سینڈ چُن سکتا ہے۔

تاہم، جس کو میسج بھیجا گیا تھا ان کو اطلاع مِل جائے گی بھیجا گیا میسج واپس لیا گیا یا ایڈٹ کیا گیا ہے لیکن وہ اس تبدیلی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر صرف ایپل صارفین کے لیے کارآمد ہوگی اگر کوئی شخص آئی فون سے اینڈرائیڈ پر میسج بھیجے گا تو یہ فیچرز کام نہیں کریں گے۔ جبکہ یہ فیچر اس وقت بہترین کام کریں گے جب میسج موصول کرنے والا بھی آئی او ایس 16 استعمال کر رہا ہو۔ورنہ انہیں تبدیلیوں کی ایک عجیب و غریب ٹائم لائن موصول ہوگی۔ ان فیچرز کے تحت ایس ایم ایس کے پیغامات ایڈٹ یا واپس نہیں لیے جاسکتے۔
Load Next Story