ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کمی

نیٹ وئیرزکی برآمدات میں پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصدکی نمو ریکارڈ

نیٹ وئیرزکی برآمدات میں پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصدکی نمو ریکارڈ (فوٹو : فائل)

ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے اگست 2022 تک کی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 629 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصدکم ہے۔


گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر651 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا جبکہ نیٹ وئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کر اگست2022 تک کی مدت میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو885 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
Load Next Story