راولپنڈی میں ذہنی معذور افراد سے جبری بھیک منگوانے والا سفاک ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے بھیک کی رقم کے 27 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے، پولیس
راولپنڈی پولیس نے معذور افراد سے جبری بھیک منگوانے اور ان پر تشدد کرنے والے سفاک شخص کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی میں ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے اور تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا، جس پرگنجمنڈی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ملوث ملزم کو گرفتار کر بھیک سے جمع ہونے والی نقدی برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے بھیک کی جمع ہونے والی 27 ہزار رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے دو ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ اس ضمن میں سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ ذہنی معذورافراد پر تشدد اور ان سے بھیک منگوانا افسوسناک اور نا قابل برداشت فعل ہے، سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ گرفتار ملزم سے متاثرہ معذور افراد کی بازیابی سمیت دیگر امور پر تفتیش کی جائے گی۔