15 لاکھ روپے ڈکیتی میں ملوث چچا بھتیجا گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے پندرہ لاکھ روپے، موٹرسائیکل برآمد، پولیس نے جوتوں سے شناخت کیا
پنجاب پولیس نے 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث چاچا اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر نولکھا آپریشن ونگ پولیس نے کامیاب کاروائی 15 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق نجی کمپنی کا رائیڈر ہی راہزن نکلا جس نے اپنے بھتیجے کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور بتایا کہ وہ بینک سے 15 لاکھ روپے رقم لے کر نکلا تو ملزمان نے اُسے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
پولیس نے کالر سے پوچھ گچھ کی تو اسنے لاعلمی کا اظہار کیا، تھانہ میں آئے ملزم کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے شوز پہنے ہوئے تھے۔
پولیس نے منہ چھپائے ملزمان کو جوتے کی شناخت پر گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا۔ ملزم کامران نے دوران تفتیش سچ اگلا اور بتایا کہ اُس نے اپنے بھتیجے عدنان خالد سے ملکر اپنے ساتھ واردات کروائی۔
پولیس افسر سرفراز ورک نے بتایا کہ نولکھا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے نقد ہنڈا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو انٹیروگیشن کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او نو لکھا اور ٹیم کو شاباش بھی دی اور کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔