ٹائی ٹینک کی اداکارہ شوٹنگ کے دوران پھسل کر زخمی اسپتال منتقل کر دیا گیا

گرنے کے باعث کیٹ کی ٹانگ پر چوٹ آئی تھی

کیٹ ونسلیٹ نے ٹائی ٹینک میں ہیروئن کا کردار نبھایا تھا(فائل فوٹو)

مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ دفلم ٹائی ٹینک کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث گِر کر زخمی ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ ٹائی ٹینک اسٹار شوٹنگ کے دوران پھسل کر گِر پڑیں جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

گرنے کے باعث کیٹ کی ٹانگ پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم اداکارہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ 'اب کیٹ کی طبیعت بہتر ہے اور اس ہفتے شیڈول کے مطابق ہی فلم کی عکس بندی کی جائے گی'۔







View this post on Instagram


A post shared by Kate Winslet (@kate.winslet.official)





یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اسٹار کیٹ ونسلیٹ ان دنوں کروشیا میں اپنی آنے والی نئی فلم 'لی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ لیجنڈری امریکی فوٹو جرنلسٹ 'لی ملر' کا کردار ادا کر رہی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک میگزین کے لیے کام کرتی ہے۔








View this post on Instagram



A post shared by Kate Winslet (@kate.winslet.official)


Load Next Story