روس کا جوہری پلانٹ پر حملہ یوکرین بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

میزائل حملہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر کیا گیا

میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے ریکٹرز سے چند میٹرز کے فاصلے پر زوردار دھماکے ہوئے، فوٹو: فائل

روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جس میں پلانٹ کو تو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ریکٹرز محفوظ رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریژیا پر میزائل حملہ کیا۔ میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے۔ جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔

یہ خبر پڑھیں : روس کی یوکرین کے جوہری پلانٹ کے نزدیک گولوں کی بارش

خوش قسمتی کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا۔ روس نے زاپوریژیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرین میں لاپتہ ہونے کے بعد کیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں : یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ خطرناک ہے،اقوام متحدہ

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی ایک حملے میں جوہری پلانٹ کی بجلی کئی دن تک معطل رہی تھی اور ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی پلانٹ پر روسی بمباری؛ بجلی بند ہونے سے دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی

عالمی برادری نے بارہا روس کو جوہری پلانٹ پر حملے سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا ہے تاہم روس نے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جوہری پلانٹ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور صرف گزشتہ ماہ 3 حملے کیے تھے۔

 

 
Load Next Story