پولیس اہلکاروں نے انسداد جرائم کے بجائے بذریعہ ٹک ٹاک مشہور ہونے کا راستہ اپنالیا

خود کو ٹک ٹاک پر سب انسپکٹر ظاہر کرنے والی سعدیہ بٹ کے 64 ہزار فالوورز ہیں

—فوٹو: ٹک ٹاک

پولیس اہلکاروں نے جرائم پیشہ عناصر کو پکڑ کر اپنا نام بنانے کے بجائے ٹک ٹاک کے ذریعے شارٹ کٹ راستہ اپنا لیا جس کی ایک مثال سعدیہ بٹ نامی سب انسپکٹر ہیں جنہوں نے باوردی متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی اور ان حالیہ چار روز میں سعدیہ بٹ کی یونیفارم میں بنائی ٹک ٹاک ویڈیوز ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد نے دیکھی۔

پولیس اہلکاروں میں مشہور ہونے کا جنون اتنا بڑھ گیا مرد و خواتین نے وردی میں بھی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردی ہیں جبکہ پولیس افسران شہریوں کے جان و مال کے بعد وردی کے تقدس کی حفاظت کرنے میں بھی ناکام نظر آ رہے ہیں۔


خود کو ٹک ٹاک پر سب انسپکٹر ظاہر کرنے والی سعدیہ بٹ کے 64 ہزار فالوورز ہیں، ٹک ٹاک پر نعیم رضا نامی کانسٹیبل نے بھی باوردی متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھیں ہیں۔

خود کو ٹک ٹاک پر کانسٹیبل ظاہر کرنے والے نعیم رضا کے 56 ہزار 8 سو فالوورز ہیں اور نعیم رضا کی یونیفارم میں بنائی ٹک ٹاک 92 ہزار سے زائد افراد نے دیکھی۔

پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والی سعدیہ بٹ اور کانسٹیبل نعیم رضا کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔
Load Next Story