شہباز شریف کی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیامریم نواز

حسد کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہے،ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں،مریم نواز

فوٹو: فائل

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو جوسفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا ہے۔



سماجی رابطی کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے بے تکی باتیں تڑپنے کا پتا دے رہی ہیں۔


انیوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں، حسد کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہے۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کیلئے سزا ہے کہ نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔



انپوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔
Load Next Story