انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا بابراعظم
پچھلے 2 سال سے ہماری اوپننگ جوڑی کافی کامیاب رہی ہے، کپتان قومی ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے کیونکہ باتیں تو ہوتی رہتی ہیں، سیریز میں فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچھلے 2 سال سے ہماری اوپننگ جوڑی کافی کامیاب رہی ہے لیکن ہر میچ میں صورتحال مختلف ہوتی ہے، ہماری اوپننگ جوڑی سے پاکستان کو کافی فتوحات بھی ملی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہرشل گبز سے میری کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، اپنی پرفارمنس کی ٹینشن تھی لیکن مڈل آرڈر کی کارکردگی کی خوشی تھی، اچھا کریں یا برا باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، ہم نے اسی بیٹنگ سے 200 بھی کیا اور اتنا ہی ہدف حاصل بھی کیا۔
بابراعظم نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سیریز میں کمی محسوس ہوگی، انکی فٹنس بتدریج بحال ہو رہی ہے اور امید ہے کہ وہ عالمی کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہے اس لیے انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت اہم ہوگی اور اچھے مقابلے دیکھنے میں آئیں گے جبکہ عالمی کپ کے لیے تیاریوں میں مدد ملے گی۔
بابراعظم نے کہا کہ پاور پلے کا اچھا استمعال کرتے رہے ہیں اور محمد رضوان کے ساتھ ملکر ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا، اپنے اوپر ہونے والی باتوں کو نہیں سنتا البتہ تسلیم کرتا ہوں کہ ایشیا کپ میں ڈاٹ بال زیادہ ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ نئی بنی ہے اور امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے وکٹ اچھی ہوگی۔
کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان سے بہت ہمدردی ہے، متاثرین پریشانی سے گزر رہے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے، پاکستان کی مشکل گھڑی میں دنیا مدد کرتی ہے، بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں، میری درخواست ہے کہ لوگ میچ دیکھنے آئیں۔