گوتم گمبھیرنے بھارتی کرکٹ میں ہیرو کلچر کو تباہ کن قرار دے دیا
ڈریسنگ روم میں پہلے دھونی عفریت تھے اب کوہلی ہیں،سابق کرکٹر
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیرنے کرکٹ میں ہیرو کلچر کو تباہ کن قرار دے دیا۔
گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں کسی کو عفریت مت بنائیں، پہلے مہندرا سنگھ دھونی تھے اور ویرات کوہلی ہیں، انھوں نے کہا کہ 1983 سے ہی یہ روایت چل پڑی کہ کسی ایک کو ہیرو بنالیا جاتا ہے اور باقی کھلاڑیوں کے فتوحات میں کردار کو یکسر نظرانداز کردیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کے دو چھکوں نے ایشون کا کیریئر ختم کر دیا، حفیظ
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں کوہلی نے سنچری بنائی تو سب ان کی واہ واہ کرنے لگے، مگر اسی میچ میں 5 وکٹیں لینے والے چھوٹے سے گاؤں کے بھونیشور کمار کو فراموش کردیا گیا۔