مختصر وقت میں شناخت بنانے والے کئی بھارتی فنکار عروج میں دنیا چھوڑ گئے
دیویابھارتی19سال کی عمر میں پراسرارطور پر5ویںفلورسے گرکر ہلاک ہوئی،مدھو بالا صرف 36برس کی عمر میں مداحوں کو چھوڑ گئیں
بالی ووڈ کے بہت سے ایسے فنکار ہیں جنہوں نے مختصر عرصہ میں ہی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے مگر زندگی نے ان سے وفانہ کی اور اپنے عروج کے دور میں ہی اپنے پرستاروں کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دیویا بھارتی جو 19سال کی عمر میں پانچ اپریل 1993ء میں ممبئی کے ایک اپارٹمنٹس کے پانچویں فلور سے گر کر ہلاک ہوگئیں،جس کو خودکشی کا نام دیا گیا مگر یہ معمہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔ اس کا فلمی کیرئیر شروع ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے تھے کہ اس کی موت کی المناک خبر نے ہلچل مچا دی ۔ کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ مدھو بالا بھی صرف 36برس کی عمر میں23فروری 1969ء کو انتقال کرگئیں،شاہکار فلم ''انارکلی'' میں شہزادہ سلیم ''دلیپ کمار'' کے ساتھ محبت کے عہدوپیمان کرتی ہوئی کنیزانارکلی حقیقی زندگی میں بھی انھی کو ہی شہزادہ مانتی تھیں۔مدھو بالا کواس کی دلکش مسکراہٹ کی وجہ سے بالی وڈ کی مارلن منرو کہا جاتا تھا۔
آرٹ اور کمرشل فلم کی وراسٹائل اداکارہ سمیتا پاٹیل کا ابھی کیرئیر کا آغاز ہی تھا اوراپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر ، راجیش کھنہ کے مقابلے پردہ اسکرین پرکامیاباں سمیٹ رہی تھیں13 دسمبر 1986 کو بیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے سے وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔مینا کماری المیہ کردارنگاری کے حوالے سے جانی جاتی ہیں جنہوں نے ٹریجڈی کردار کرکے ان کرداروں کو امر کردیا ، جس پر انھیں ٹریجڈی کوئین کا خطاب دیا گیا۔ اپنے دور کی یہ خوبصورت اور وراسٹائل اداکارہ حقیقی زندگی میں پیار اورخوشی نام کی کوئی چیز نہیں تھی جس پر بہت زیادہ مہ نوشی کرنے لگیں اور 31مارچ 1972ء کو 39سال کی عمر میں ہی دنیا چھوڑ گئیں۔اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ''نشبد''میں بالی وڈ میں انٹری دینیوالی 24سالہ جیا خان جو عامر خان کے ساتھ''گجنی'' اور ''ہاؤس فل'' جیسی فلمیں میں جلوہ گر ہوئیں تین جون 2013ء کواپنے فلیٹ پر مردہ پائی گئیں، جس کی وجوہات بھارتی اداکار آدیتہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کی بیوفائی اورفلمی کیرئیر میں اپنے مستقبل سے ناامید ہوکر خودکشی قرار دیا جارہا ہے ۔
جب کہ اس کی والدہ اسے سورج پنچولی اور اس کے والد آدیتہ پنچولی کی سوچی سمجھی قتل کی سازش قرار دے رہی ہیں۔سنجیو کمار جنہوں نے اپنی عمر سے بڑے کردار بھی بخوبی نبھائے اور اپنے ہم عصر اور لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ پرستاروں سے بھی داد پائی،فلموں میں 50سال سے بڑے کردار کرنیوالا یہ فنکار چھ نومبر 1985ء میں 47برس میں بھرا میلہ چھوڑ گیا۔اداکار ، پروڈیوسر ،ڈائریکٹر ، رائٹر گروو دت جنہوں نے''کاغذ کے پھول'' ، '' پیاسا'' جیسی فلمیں بنائیں 39برس میں دس اکتوبر 1964ء میں اپنے گھر مردہ پائے گئے اس کا معمہ بھی آج تک حل نہیں ہوسکا کہ یہ خودکشی تھی یا کچھ اور ؟اداکارہ گیتا بالی بھی 21جنوری 1965ء میں 35برس کی عمر میں موت ہوگئی،فلموں میں نیگیٹو کرداروں کے ذریعے شناخت بنانیوالا اداکار نرمل پانڈے 18فروری 2010ء کو 48برس جب کہ ونود مہرہ 30اکتوبر 1990ء کو 45 برس میں وفات پاگئے تھے۔