سُکیش چندرا سے دوستی سلمان خان نے جیکولین سے راہیں جدا کرلیں
منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہونے کے بعد سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس سے دوری اختیار کر لی ہے
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہونے کے بعد سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس سے دوری اختیار کر لی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلمان خان نے جیکولین فرنینڈز کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے جرائم میں ملوث ملزم سُکیش چندرا شیکھر سے دوستی کے بعد ان سے تعلق ختم کرلیا ہے۔
سکیش چندرا شیکھر کے ساتھ دوستی کے باعث بالی ووڈ کے دیگر سٹارز نے بھی جیکولین فرنینڈز کے ساتھ قربت ختم کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار نے بھی جیکولین فرنینڈز کو سکیش چندرا شیکھر سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا تاہم اس وقت وہ سکیش سے محبت کرتی تھیں اور اس سے شادی تک کرنے کا سوچ رہی تھیں۔
جبکہ نورا فتیحی نے سکیش کے ارادوں کو سمجھ لیا تھا اس لئے وہ سکیش کی باتوں میں نہیں آئیں اور ان سے ملاقات سے بھی گریز کیا جبکہ ان کے بہنوئی نے سکیش سے بی ایم ڈبلیو تحفے میں لی تھی۔
واضح رہے کہ سُکیش چندرا شیکھر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ، فراڈ اور دھوکہ دہی کے جرائم میں ملوث ہیں اور تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ جبکہ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے سکیش سے مبینہ طور پر قیمتی تحفے اور مالی فوائد حاصل کیے جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جیکولین فرنینڈز کو متعدد بار طلب کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ سکیش چندر شیکھر نے جیکولین سے پہلے نورا فتیحی اور سارہ علی خان کو بھی چنگل میں پھنسانے کی کوشش کر چکے ہیں جس میں وہ ناکام رہے تھے۔