مارٹن گپٹل ریکارڈ 7 ویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت والے پہلے بیٹر
کرس گیل، دھونی اور ملک بھی فہرست کا حصہ ہیں
کیوی اوپنر مارٹن گپٹل ریکارڈ ساتویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے اپنے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں اوپنر مارٹن گپٹل ایک بار پھر کیوی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 6 مرتبہ، مہندر سنگھ دھونی 5 اور شعیب ملک 4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہماری ٹیم کو ہرگز بی ٹیم قرار نہیں دیا جاسکتا، انگلش کپتان معین علی
دوسری جانب مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر بلےبازوں میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔
کیوی کوچ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل اپنے ساتویں ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں، جو کہ بذات خود ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔