کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں

نئے رولز کے تحت کیچ پکڑنے پر کراسنگ کے باوجود اب نیا بیٹر ہی گیند کا سامنا کرے گا

(فوٹو: ٹوئٹر) نئے رولز کے تحت کیچ پکڑنے پر کراسنگ کے باوجود اب نیا بیٹر ہی گیند کا سامنا کرے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو مستقل کرنے سمیت بہت سی پلینگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی پلینگ کنڈیشنز تبدیل کرتے ہوئے نیا نظام متعارف کروایا ہے، نئے رولز کے تحت کیچ پکڑنے پر کراسنگ کے باوجود اب نیا آنے والا بیٹر ہی گیند کا سامنا کرے گا، ٹیسٹ اور ون ڈے میں نئے آنے والے بیٹر کے لیے 2 منٹ میں بال کھیلنے کے لیے تیار ہونا ضروری ہوگا، اس سے پہلے یہ تین منٹ کا وقت تھا۔

مزید پڑھیں: بات کریں ذات پر حملہ نہ کریں، عاقب جاوید کی تنقید پر کپتان کا کرارا جواب


اسی طرح مقررہ وقت گزر جانے کے بعد حریف کپتان ٹائم آؤٹ کی اپیل کرسکے گا البتہ ٹی20 میں یہ وقت ایک منٹ تیس سکینڈ برقرار رہے گا۔

بالر جب گیند کرنے کے لیے بھاگ رہا ہوگا تو اس دوران فیلڈنگ میں تبدیلی کرنےپر ڈیڈ بال کے ساتھ حریف ٹیم کو پانچ رنز بھی دیئے جائیں گے جبکہ بال ڈیلیور ہونے سے پہلے وکٹ سے باہر آنے والے اسٹرائیکر کو تھرو کرنے کی کوشش پر امپائر ڈیڈ بال دینے کا پابند ہوگا۔

مزید پڑھیں: مارٹن گپٹل ریکارڈ 7 ویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت والے پہلے بیٹر

نان اسٹرائیکر اگر گیند پھینکے جانے سے پہلے رن لینے کے لیے کریز سے آگے نکلے گا تو بولر کی طرف سے وہ رن آؤٹ غیر منصفانہ نہیں ہوگا بلکہ باقاعدہ رن آوٹ کہلائے گا۔
Load Next Story