اردو میرا عشق ہے اس کیلیے کام کرنیوالے بڑے لوگ ہیں گلزار

جولوگ بھی اردوکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ، گلزار

جولوگ بھی اردوکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ، گلزار فوٹو: فائل

بھارتی نغمہ نگار،فلم ڈائریکٹرگلزارنے کہاہے کہ اردومیراعشق ہے میں نے آج تک جتنابھی کام کیاہے۔


وہ اس کے عشق میں مبتلاہوکرکیا ہے جب کوئی پاکستان سے مہمان آتاہے تومیں زباں کاذائقہ لینے کے لیے اسکودیرتک سنتارہتاہوں اورمحظوظ ہوتاہوں ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ جولوگ بھی اردوکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ہمیں ملکران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے بھارتی فلم میں جتنابھی کام ہے وہ تقریبااردومیں ہی ہوتاہے میں سمجھتاہوں کہ یہ اتنی سادہ اورآسان زبان ہے کہ لوگ ہمارے کام کوباآسانی سمجھ لیتے ہیں۔
Load Next Story