پہلی قومی ویمن نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلیے اردن روانہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے

ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ ہوچکی ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلیے اردن روانہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہونگے جہاں تین رکنی قومی خواتین نیزہ بازی ٹیم غیر ملکی کھلاڑیوں کے مدِ مقابل ہوگی۔

ٹیم کے کوچ ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے جب کہ ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔
Load Next Story