قتل کی دھمکی دینے والے بھتہ خور کو 5 سال قید کی سزا

مجرم نعمت اللہ نے ٹرانسپورٹر گل ولی کو 5 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پرقتل کی دھمکی تھی

عدالت نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے مجرم کو7 برس قیداور20ہزار جرمانے کی سزا دیدی۔ فوٹو: فائل

خصوصی عدالت نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری اور قتل کی دھمکی دینے والے مجرم کو 5 برس قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے مجرم کو 7 برس قید کی سزا سنادی۔


تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اسپیشل کورٹ کے جج فیض محمد بھٹی نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث مجرم محمد کاشف کو جرم ثابت ہونے پر7برس قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2 ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے استغاثہ کے مطابق تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کی پولیس نے 31دسمبر 2013 کو دوران گشت مجرم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا،دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید عالم نے مجرم نعمت اللہ کوبھتہ خوری اور قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر 5 برس قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،ملزم نے 2013 میں تھانہ ڈاکس کے رہائشی ٹرانسپورٹر گل ولی خان سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتے کی رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی پولیس نے موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story