مقبوضہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پتھراؤ سے عمران ہاشمی ’زخمی‘

عمران ہاشمی کی فلم کے عملے پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں مقبوضہ کشمیر میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، بھارتی پولیس

اداکار نے پتھراؤ میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے، فوٹو: انسٹاگرام

معروف بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور عملہ مقبوضہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران عوامی پتھراؤ سے زخمی ہوگیا، پولیس نے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا۔

بھارتی اداکار اپنی فلم'گراؤنڈ زیرو' کی شوٹنگ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے عملے پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ پتھراؤکے دوران عمران ہاشمی زخمی ہوگئے ہیں تاہم اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کشمیر میں پتھراؤ کے دوران زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
Load Next Story