مقبوضہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پتھراؤ سے عمران ہاشمی ’زخمی‘
بھارتی اداکار اپنی فلم'گراؤنڈ زیرو' کی شوٹنگ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے عملے پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ پتھراؤکے دوران عمران ہاشمی زخمی ہوگئے ہیں تاہم اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کشمیر میں پتھراؤ کے دوران زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
The people of Kashmir have been very warm and welcoming, it has been an absolute joy shooting in Srinagar and Pahalgam. The news of me being injured in a stone pelting incident is inaccurate .
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ'کشمیر کے لوگوں نے بہت گرم جوشی سے ہمارا استقبال کیا، سری نگر اور پہلگام میں شوٹنگ کرنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے، پتھراؤ کے واقعے میں میرے زخمی ہونے کی خبریں غلط ہیں'۔
حکّام کے مطابق، عمران ہاشمی اور فلم کا عملہ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر میں فلم 'گراؤنڈ زیرو' کی شوٹنگ میں مصروف ہے اور اس دوران اُنہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کی پولیس نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ 18 ستمبر کی شام کو 7 بجکر 15 منٹ پر فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد، ایک شخص نے فلم کے عملے کے ایک فرد پر پتھراؤ کیا۔