پاکستان انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی20 میں اسپائیڈر کیم دستیاب ہوگا
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز کے میچز کے لیے اسپائیڈر کیم نصب کیا جائے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپائیڈر کیم دستیاب ہوگا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تنصیب کے دوران بوجوہ اسپائیڈر کیم قابل استعمال نہ رہا تھا، تاہم تیکنیکی عملہ کی انتھک جدوجہد کے بعد اسے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز کے میچز کے لیے اسپائیڈر کیم نصب کیا جائے گا۔ قبل ازیں اسپائیڈر کیم کا استعمال پی ایس ایل میں کیا جاتا رہا ہے اور اب جمعرات کو سیریز کے دوسرے میچ میں اسپائیڈر کیم کی سہولت میسر ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز میں اسپائیڈر کیم استعمال نہیں ہوگا
واضح رہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس نظام میں 30 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے، اسپائیڈر کیم، ڈرون، ہاک آئی، 4-6 سلو موشن کیمرے اور دو الٹرا موشن کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں۔